کابینہ سے آﺅٹ چوہدری نثار کے من پسند افسران کو وزارت داخلہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کابینہ سے آﺅٹ چوہدری نثار کے من پسند افسران کو وزارت داخلہ سے فارغ کرنے کا ...
کابینہ سے آﺅٹ چوہدری نثار کے من پسند افسران کو وزارت داخلہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو کابینہ سے آﺅٹ کرنے کے بعد وزارت داخلہ سے ان کے لگائے گئے افسران کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ میں بہت اہم تبدیلیاں کیں اور سخت گیر طریقے سے اپنا چار سالہ دور گزارا ۔ چوہدری نثار نے اپنے دور میں وزارت کے بہت سے اہم مسائل پر قابو پایا تاہم اب وزیر داخلہ کی نشست پر پارٹی میں چوہدری نثار کے مخالف گروپ کے احسن اقبال آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر داخلہ بہت جلد وزارت میں اہم تبدیلیاں کریں گے اور ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی ٹیم کو یا تو فارغ کردیں گے یا پھر اہم عہدوں پر اپنے من پسند لوگوں کو آگے لے کر آئیں گے۔

مزید : اسلام آباد