نوازشریف گجرات میں فرنیچر فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر ینگے

نوازشریف گجرات میں فرنیچر فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر ینگے
نوازشریف گجرات میں فرنیچر فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر ینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلہ کا نماز جمعہ کیلئے گجرات میں قیام، نواز شریف فرنیچر فیکٹری کی مسجد میں نمازجمعہ ادا کریں گے اور اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ مسلم لیگ ن کا جی ٹی روڈ کارواں طویل مسافت کے بعد گجرات پہنچ گیا جہاں نماز جمعہ ادا کی جائے گی ،سابق وزیراعظم کے آرام کیلئے فیکٹری میں کمرہ بھی تیار کر دیا گیا اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔نواز شریف کچھ دیر آرام کے بعد عوام سے خطاب بھی کرینگے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنی ریلی کا آغاز بدھ کے روز کیا تھا ، قافلے نے طویل مسافت کے بعد نماز جمعہ کیلئے گجرات میں قیام کیا ہے۔

مزید :

گجرات -