سرائے عالمگیر اور گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کی قل خوانی ہوگی ، انہوں نے بڑے غلط کام کیے:طلال چوہدری

سرائے عالمگیر اور گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کی قل خوانی ہوگی ، انہوں نے بڑے ...
سرائے عالمگیر اور گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کی قل خوانی ہوگی ، انہوں نے بڑے غلط کام کیے:طلال چوہدری

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مملکت اور لیگی رہنما طلال چوہدری نے عمران خان، شیخ رشید اور ق لیگ کو سسٹم کا وائرس قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تیسرا دن ہے، جے آئی ٹی کے قل ہوں گے ، وہ سرائے عالمگیر میں بھی ہوگی اور گوجرانوالہ میں بھی اس کی قل خوانی ہوگی، اوران کے لیے نیک ہدایت کی تو دعا پڑھیں گے ہی لیکن ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے بھی پڑھیں گے کیونکہ انہوں نے بڑے غلط کام کیے ہیں ۔ 

 ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مارچ کا تیسرا دن ہی نہیں پاناما جے آئی ٹی کے قل بھی ہیں،لاہور قافلے کی آخری منزل نہیں بلکہ ایک پڑاو ہے،مارچ کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ریلی اپنی بحالی کے لئے نہیں بلکہ عوامی فیصلے کی توہین کے خاتمے کے لیے نکالی ہے۔طلال چوہدر ی نے کہا کہ کوئی وزیراعظم پاکستان میں اپنی مدت پوری نہیں کرسکا ،نواز شریف نیا پیغام لے کر آرہے ہیں اور عوام نواز شریف سے امید لگائے بیٹھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے والے عوام کا جوش دیکھ لیں ،دیکھو نواز شریف جا رہا ہے یا آرہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات کے جعلی لیڈرز کانپ رہے ہیں ۔

مزید خبریں:کابینہ سے آﺅٹ چوہدری نثار کے من پسند افسران کو وزارت داخلہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مزید : گجرات