”2 درجن ایم این ایز نے نواز شریف بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ریلی میں مصروف نواز شریف کیلئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا جس کا انہوں نے اب تک سوچا بھی نہ ہو گا

”2 درجن ایم این ایز نے نواز شریف بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ...
”2 درجن ایم این ایز نے نواز شریف بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ریلی میں مصروف نواز شریف کیلئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا جس کا انہوں نے اب تک سوچا بھی نہ ہو گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے جس دوران انہوں نے کئی مقامات پر تقریر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

بہت سے لوگ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی سینئر رہنماءان کیساتھ ریلی میں شریک نہیں ہیں اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 2 درجن کے قریب ایم این ایز نے نواز شریف کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جو ان کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ انکشاف کیا ہے نجی ٹی وی جیو نیوز کے سینئر کوریسپانڈنٹ زاہد گیشکوری نے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ” مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارٹی کا نیا صدر کون ہو گا۔۔۔“

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”ایک طرف کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی بقاءکیلئے تمام مشکلات کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، تقریباً 2 درجن سے زائد ایم این ایز نے نواز شریف کو بڑا دھچکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔“

زاہد گیشکوری نے اپنے ٹویٹ میں یہ انکشاف یا دعویٰ تو کر دیا ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آخر مذکورہ ایم این ایز کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیا یہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں یا پھر پارٹی ہی چھوڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں؟ اصل صورتحال تو آنے والے وقت میں ہی سامنے آ سکے گی۔

مزید : قومی