مسلم لیگ ن ریلی میں لاکھوں کارکنوں کو نکالنے میں ناکام ہو گئی ، قمر زمان کائرہ

مسلم لیگ ن ریلی میں لاکھوں کارکنوں کو نکالنے میں ناکام ہو گئی ، قمر زمان کائرہ
مسلم لیگ ن ریلی میں لاکھوں کارکنوں کو نکالنے میں ناکام ہو گئی ، قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے مسلم لیگ ن ریلی میں لاکھوں کارکنوں کو نکالنے میں ناکام ہو گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا ایسا نہیں کہ پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف کی مقبولیت زیر و ہو گئی وہ عوامی شخصیت ہیں اور لوگ ان سے محبت کرتے ہیں تاہم ن لیگ اپنے دعوﺅں کے مطابق ریلی نکالنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد پنجاب ہاﺅس سے شروع ہونے والی ریلی طویل مسافت کے بعد گجرات پہنچ چکی ہے جو کچھ دیر قیام کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گی۔

مزید : اسلام آباد