اصل فیصلہ عوام کی عدالت کا ہے ،ہمیں اسی عدالت میں فیصلہ کرنا ہے :نواز شریف

اصل فیصلہ عوام کی عدالت کا ہے ،ہمیں اسی عدالت میں فیصلہ کرنا ہے :نواز شریف
اصل فیصلہ عوام کی عدالت کا ہے ،ہمیں اسی عدالت میں فیصلہ کرنا ہے :نواز شریف

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی محبت پر مشکور ہوں ،اصل فیصلہ عوام کی عدالت کا ہے ،اسی لیے آپ کے پاس آیا ہوں کیونکہ یہ عوام کی عدالت ہے ۔لالہ موسیٰ میں مختصر خطاب میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والہانہ استقبال اور محبت کا شکریہ ،ہمیں فیصلہ عوام کی عدالت میں کرنا ہے ،عوام کو پتہ ہے کہ دوسری عدالت نے کیا فیصلہ دیا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے نکالنے کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے یا نہیں ؟۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کے ساتھ ہے ،ہم مل کر پاکستان کو بدل دیں گے ۔

مزید خبریں :وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

مزید : گجرات