نواز شریف کے پروٹوکول کی گاڑی نے نوجوان کچل ڈالا

نواز شریف کے پروٹوکول کی گاڑی نے نوجوان کچل ڈالا
نواز شریف کے پروٹوکول کی گاڑی نے نوجوان کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کےپروٹوکول میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے گجرات  میں نوجوان کو کچل دیاجس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نواز شریف کی ریلی گجرات پہنچ چکی ہے جہاں سابق وزیر اعظم نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔ ان کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے اور سیکیورٹی قافلے میں متعدد گاڑیاں شامل ہیں۔ گجرات میں داخلے کے وقت نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی ایک تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم کے سیکیورٹی سکواڈ میں شامل کسی گاڑی نے رک کر نوجوان کا حال پوچھنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ نوجوان کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گجرات کی تحصیل لالہ موسیٰ کے محلہ رحمت آباد کا رہائشی تھا۔