نوازشریف کی ریلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ عوام کا سمندر نکالنے میں ناکام ہو گئی، سراج الحق

نوازشریف کی ریلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ عوام کا سمندر نکالنے میں ...
نوازشریف کی ریلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ عوام کا سمندر نکالنے میں ناکام ہو گئی، سراج الحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے نوازشریف کی ریلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، مسلم لیگ ن ٹھاٹھے مارتے ہوئے عوام کا سمندر نکالنے میں ناکام ہو گئی ہے،نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا نواز شریف پاور شو کے ذریعے اداروں کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ کہانی تو ابھی شروع ہوئی ہے اور عدالتوں میں ان کیخلاف ریفرنس چلیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا سابق وزیراعظم سپریم کورٹ میں اپنی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گئے تھے جس پر عدالت نے انہیں نااہل کیا،انہوں نے کہا پاناما پیپر آنے کے بعد ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف سمیت سب افراد کا احتساب ہونا چاہئے جن کے نام پاناما میں آئے ہیں ،سراج الحق نے کہا کہ حکمران کیلئے صادق اور امین ہونا ضروری ہے لیکن حکومت اس شق کو ختم کرنا چاہتی ہے جو ہمیں قبول نہیں انہوں نے کہا کرپشن فری پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے اور ہم کسی صورت آرٹیکل 62 اور63 کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے۔

مزید : لاہور