نوازشریف کی ریلی میں گجرات کے نوجوان کی دبنگ اینٹری ، بینر پر ایسا جملہ لکھ لایا کہ دیکھ کر سابق وزیراعظم کو بھی بے حد حیرت ہوگی

نوازشریف کی ریلی میں گجرات کے نوجوان کی دبنگ اینٹری ، بینر پر ایسا جملہ لکھ ...
نوازشریف کی ریلی میں گجرات کے نوجوان کی دبنگ اینٹری ، بینر پر ایسا جملہ لکھ لایا کہ دیکھ کر سابق وزیراعظم کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے لاہور کی طرف رواں دواں ہے ، ان کے چاہنے والوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈآیا اور اپنے اپنے انداز میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے لیکن ایک کارکن ایسا بینر اٹھا لایاجسے دیکھ کر مسلم لیگیوں کو بھی سمجھ نہیں آئے گی کہ یہ کارکن ان کیساتھ ہے یا مخالف ۔۔۔ جی ہاں نوجوان نے جو بینراٹھا رکھا تھا اس پر واضح طورپر لکھا تھا کہ ’میں اب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ ہوں، اسی لیے آج یہاں اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں‘۔

 

مزید : گجرات