”میں منتیں کرتا رہا مگر۔۔۔“ ریلی میں جاں بحق بچے کا چچا منظرعام پر آ گیا، گاڑی کی ٹکر کے بعد کیا کرتا رہا اور ریلی والوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 12 سالہ لڑکے کا چچا بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ منتیں کرتا رہا مگر کوئی گاڑی رکی اور نہ ہی قافلے میں شامل ایمبولینس رکی۔ دوسری جانب وزیر پنجاب قانون راناثناءاللہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچہ سکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق لڑکے کی حامد کے نام سے شناخت سے ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ لڑکے کے چچا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قافلے میں شامل لوگوں کی منتیں کرتے رہے اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر کوئی نہیں رکا، یہاں تک کہ قافلے میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی۔
دوسری جانب راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ یہ خبر ان تک پہنچی ہے اور بچہ ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نہیں ہوا ہے۔ کچھ لوگ اس خبر کو منفی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے قافلے کی رفتار انتہائی کم تھی اور سکواڈ کی گاڑیاں بھی رش کی وجہ سے بہت آہستہ طفر طے کر رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف نے جہلم میں ”ٹیولپ“ ہوٹل میں قیام کیا، مگر اس ہوٹل کی سیاسی تاریخ کیا ہے؟ سینئر صحافی نے ایسا ہوشربا انکشاف کر دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی میں جہاں مسلم لیگ (ن) کے وزرائ، عہدیدار اور کارکنان شامل ہیں وہیں اس ریلی میں ایمبولینس اور ڈاکٹرز بھی موجود ہے جو نواز شریف کی صحت سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔