نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر آپ اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کی ویڈیو منظرعام پر آ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی ریلی میں مبینہ طور پر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 12 سالہ حامد کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ خون میں لت پت بچے کی حالت دیکھ کر آپ کیلئے اپنے آنسوﺅں پر قابو رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

واضح رہے کہ نواز شریف شریف کی ریلی میں مبینہ طور پر گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ حامد جاں بحق ہو گیا جس کے چچا کا کہنا ہے کہ وہ منتیں کرتے رہے کہ گاڑی روک دو، مگر کسی نے ایک بھی نہ سنی اور ریلی میں شریک ایمبولینس بھی نہ رکی۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بچہ ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نہیں ہوا، کچھ لوگ خبر کو منفی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -