این اے 120 ، ن لیگ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

این اے 120 ، ن لیگ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
این اے 120 ، ن لیگ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے اے این 120 کیلئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ، کاغذات نامزدگی کیپٹن (ر)محمد صفدر اور ن لیگ کے سینٹر آصف کرمانی نے جمع کرائے، اس موقع پر ن لیگ کے سینٹر آصف کرمانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پر کرپشن کے کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے ، ن لیگ کے قائد نے اپنے بیٹے سے تنخواہ تک نہیں لی ،انہیں نااہل کرنے کیلئے اقامہ کو جواز بنایا گیا ،نواز شریف کل بھی صادق وامین تھے اور آج بھی صادق و امین ہیں،انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ نوا زشریف کو سیاست سے آﺅٹ کر دیں گے وہ بھول پر تھے انہوں نے کہا پارٹی نے کسی کو کال نہیں دی لیکن عوام کا سمندر امڈ آیا۔

واضح رہے کہ این اے 120 کیلئے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید : لاہور