یہ بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے: خواجہ سعد رفیق

یہ بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے: خواجہ سعد رفیق
یہ بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے: خواجہ سعد رفیق

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کو جمہوریت کا پہلا شہید قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جہلم کے ٹیولپ ہوٹل سے نواز شریف، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف گجرات شہر میں داخل ہو گئے ہیں اور جلد وہ ہمارے درمیان ہوں گے۔ راستے میں ایک بچہ سڑک سے گرا اور گاڑی کی زد میں آ گیا ہے۔ یہ بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، ہمارے لوگ بچے کے گھر اس کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کیلئے گئے ہیں۔

مزید : قومی