نوازشریف کی ریلی کے دوران ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ گئیں، شیراور پارٹی پرچم لہراتی رہیں

نوازشریف کی ریلی کے دوران ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ گئیں، شیراور پارٹی ...
نوازشریف کی ریلی کے دوران ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ گئیں، شیراور پارٹی پرچم لہراتی رہیں

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ جہلم سے لاہور کی طرف جی ٹی روڈ پررواں دواں ہے ، ایسے میں وفاقی وزیرمملکت طلال چوہدری اور ماروی میمن اس ریلی میں پیش پیش ہیں اور کارکنان کا خون گرمارہے ہیں ۔

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی کارکنان کو جذباتی کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہیں اور مختلف مقامات پر گاڑی کے سن روف سے باہرآجاتی ہیں اور کارکنان کے نعروں کا جواب دیتی ہیں، ایک مقام پر وہ گاڑی سے مکمل طورپر باہرآکرگلاب کے پھولوں سے اٹی چھت پر براجمان ہوگئیں لیکن چند ہی لمحوں بعد نقلی شیر ہاتھ میں تھامے گاڑی کی چھت پر ہی کھڑی ہوگئیں اور شیر کو ہلاتی رہیں ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : گجرات