کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات ...
کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ نواز شریف کے ایڈوائزر آصف کرمانی کے مطابق کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمعہ کے روز الیکشن حکام کو جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”2 درجن ایم این ایز نے نواز شریف بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ریلی میں مصروف نواز شریف کیلئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا جس کا انہوں نے اب تک سوچا بھی نہ ہو گا

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی نشست سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس نااہلی کے بعد پہلے یہ فیصلہ کیا گیا کہ این اے 120 سے شہباز شریف ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے تاہم بعد ازاں حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر ان کا کردار زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ جس کے بعد کلثوم نواز کو اس حلقے سے ضمنی انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق بچے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، دلخراش مناظر دیکھ کر آپ اپنے آنسوﺅں پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 120 میں کلثوم نواز کے مدمقابل ہوں گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں