پرویز مشرف74 سال کے ہوگئے
دبئی، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف 74ویں سالگرہ آج11اگست بروز جمعتہ المبارک کو منارہے ہیں، اس سلسلہ میں دبئی کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریبات کا اہتمام کیاگیا جس دوران سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور درازی عمر کی دعائیں بھی کی گئیں ۔ وہ 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدرتھے وہ12 اکتوبر 1999 سے لے کر 20 نومبر 2002 تک چیف ایگزیکٹو اور 18 اگست 2008 تک صدر پاکستان رہے ہیں۔