گجرات جلسے میں سابق وزیر اعظم کی فی البدیہہ تقریر، جلد اپنا پروگرام عوام تک پہنچاﺅں گا: نواز شریف

گجرات جلسے میں سابق وزیر اعظم کی فی البدیہہ تقریر، جلد اپنا پروگرام عوام تک ...
گجرات جلسے میں سابق وزیر اعظم کی فی البدیہہ تقریر، جلد اپنا پروگرام عوام تک پہنچاﺅں گا: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قافلہ گجرات پہنچ گیا ہے جہاں انہوں نے عوام کے جم غفیر سے خطاب کیا،اپنی تقریر میں ا نہوں نے عوام سے اپنا ساتھ دینے کا وعدہ لیا اورسوال کیا کہ کیا مجھے گھر بیٹھ جانا چاہئے یا عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے، سابق وزیر اعظم کی تقریر کے دوران عوام کے ردعمل بھی کافی برجوش تھا جبکہ نواز شریف نے عوامی اجتماع میں خطاب کے لئے پہلے سے تیار کی گئی تقریر بھی نہیں کی، ان کا سارا خطاب فی البدیہہ تھا۔نواز شریف اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں ہونے والے جلسوں میں عموما پہلے سے لکھی گئی تقریر کرتے تھے، وہ اکثر تقریر کی تیاری پہلے سے کر لیتے تھے مگر آج کے جلسے میں ان کا خطاب فی البدیہہ تھا جس میں انہوں نے پہلے سے تیار کی گئی تقریر نہیں کی۔

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ دی جائے،16اگست کو مال روڈپر عوامی تحریک کی خواتین دھرنا دیں گی: طاہر القادری
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران گجرات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا، سابق وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کو پاﺅں تلے روند دیا جاتا ہے جس کا جی کرتا ہے کروڑوں ووٹوں سے منتخب عوامی نمائندے کو اٹھا کر باہر کر دیتے ہیں ۔ عوام اگر اپنا نمائندہ منتخب کرکے ایوان میں بھیجتے ہیں تو انہیں عوامی خدمات کو موقع بھی ملنا چاہیے۔نواز شریف نے گجرات خطاب کے دوران پہلے سے لکھی ہوئی تقریر نہیں کی بلکہ مکمل تقریری زبانی کی۔ان کا سارے کی سارا خطاب فی البدیہہ تھا۔

مزید :

قومی -