ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی اپیل

ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی ...
ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی اپیل

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی سے ٹکر سے 12سالہ حامد جاں بحق ہو گیاہے اور بچے کی والدہ نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ متعلقہ ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں تاہم حامد کی والدہ کا کہناہے کہ مجھے انصاف چاہیے ،میرے بیٹے کو نوازشریف نے مار اہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ بچے کی ماں اس وقت سخت صدمے کی حالت میں ہے اور وہ ٹھیک سے بات نہیں کر رہی تاہم انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔جاں بحق لڑکے کی حامد کے نام سے شناخت سے ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ لڑکے کے چچا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قافلے میں شامل لوگوں کی منتیں کرتے رہے اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر کوئی نہیں رکا، یہاں تک کہ قافلے میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی۔

مزید : گجرات