نواز شریف کی ریلی میں ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک واقعہ ،55 سالہ شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

نواز شریف کی ریلی میں ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک واقعہ ،55 سالہ شخص موٹر ...
 نواز شریف کی ریلی میں ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک واقعہ ،55 سالہ شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ’’جی ٹی روڈ مشن ‘‘ کے تیسرے روز  گجرات  میں دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا  ہے جہاں ریلی میں شریک ایک شخص موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ،اس سے قبل ریلی میں شریک پولیس کی گاڑی نے 12 سالہ حامد کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی ریلی ’’خونی ریلی میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے ،گجرات میں دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہا ں ریلی میں شریک  55 سالہ خالد نامی شخص  کھاریا ں کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا،خالد کا تعلق چک پیرانہ سے تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق ریلی میں موجودایک موٹر سائیکل نے خالد کو ٹکر ماری جس سے خالد اور موٹر سائیکل سوار دونوں سڑک پر گر گئے ،دونوں زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتا ل پہنچایا لیکن چک پیرانہ کا رہائشی خالد جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل گجرات میں ہی ریلی میں شریک ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ حامد کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا تھا ،جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو  حراست میں لے لیا ہے۔

مزید : گجرات