نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ ، ریلی کاراستہ تبدیل، سابق وزیر اعظم نے قافلہ رکوا دیا

نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ ، ریلی کاراستہ تبدیل، سابق وزیر اعظم نے قافلہ رکوا ...
نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ ، ریلی کاراستہ تبدیل، سابق وزیر اعظم نے قافلہ رکوا دیا

  

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران جب گجرات کے قریب پہنچے تو اچانک ان کی ریلی کا راستہ تبدیل کردیا گیا جس کے باعث انہوں نے فوری طور پر قافلہ رکوا کر راستہ تبدیل کرنے والے افراد کو طلب کر لیا اور کھری کھری سنا دیں ، سیکورٹی سٹاف نے منتیں کرکے سابق وزیر اعظم کو راضی کیا اور قافلے کو جلسے گاہ کی جانب لے جایا گیا۔

ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی اپیل

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر جب گجرات کے قریب پہنچے تو ان کے قافلے کا راستہ بتائے بغیر تبدیل کردیا گیا جس پر سابق وزیر اعظم نے اپنے سیکورٹی سٹاف کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم راستہ کیوں تبدیل کیا ہے میں نے سیکیورٹی سٹاف کو طلب کیا ہے، نواز شریف کے طلب کرنے پر جب سیکورٹی سٹاف موقع پر پہنچایا تو انہوں نے اسے کھری کھری سنا دیں ، سیکورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے کہنے پر راستہ تبدیل کیا ہے کیوں کہ دوسرے راستے پر ہجوم بہت زیادہ ہے اور ہمیں ہجوم سے بچ کر جلدی سٹیج تک پہنچنا ہے نواز شریف نے اس کے جواب میں کہا کہ مجھے ہجوم میں جانا ہے، ہجوم سے گزر کر ہی جانا چاہیے ،سیکورٹی انچارج نے نواز شریف کی منتیں کرکے انہیں منایا اور کہا کہ ہم ہجوم سے گذر کر ہی سٹیج تک جائیں گے ، بس یہ شارٹ کٹ استعمال کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی