’مجھے بھی مُکے پڑتے ہیں لیکن۔۔۔‘ عامر خان کے ساتھ رقص کرتی نوجوان لڑکی پر حاسد ائیرہوسٹس کا حملہ، زخمی ہوگئی تو عامر خان نے تسلی دینے کیلئے کیا کہا؟ جان کرآپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’مجھے بھی مُکے پڑتے ہیں لیکن۔۔۔‘ عامر خان کے ساتھ رقص کرتی نوجوان لڑکی پر ...
’مجھے بھی مُکے پڑتے ہیں لیکن۔۔۔‘ عامر خان کے ساتھ رقص کرتی نوجوان لڑکی پر حاسد ائیرہوسٹس کا حملہ، زخمی ہوگئی تو عامر خان نے تسلی دینے کیلئے کیا کہا؟ جان کرآپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے بعد دبئی میں ’بیا ہینڈیس‘ نامی برطانوی لڑکی کے ساتھ پارٹی منعقد کی۔ اس پارٹی میں ایک حاسد ایئرہوسٹس نے بیا ہینڈیس پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تو اس پر عامر خان نے تسلی دینے کے لیے لڑکی کو ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ساﺅتھ ایمپٹن کی 22سالہ بیا ہینڈیس کو پارٹی میں ایک لبنانی ایئرہوسٹس نے گلاس دے مارا جو اس کی دائیں آنکھ پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اس کا سفید رنگ کا ڈیزائنر سوٹ خون میں تربتر ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

’عامر خان اور میں نے مل کر یہ شرمناک کام کیا تھا اور میں نے فریال کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ۔۔۔‘ فرانسیسی ماڈل بھی میدان میں آگئی، باکسر عامر خان کا سب سے شرمناک ترین راز بے نقاب کردیا

واقعے کے بعد جب بیا ہینڈیس کی خیریت دریافت کرنے کے لیے عامر خان نے اسے موبائل فون پر پیغام بھیجا تو وہ اپنی آنکھ پر آنے والے زخم کا نشان باقی رہ جانے کے خدشے سے پریشان ہو رہی تھی تب عامر خان نے اسے تسلی دینے کے لیے کہا کہ ”مجھے روزی کمانے کے لیے چہرے پر مکے کھانے پڑتے ہیں، اس کے باوجود مجھے تم جیسی بہترین لڑکیاں ملتی ہیں۔ تمہیں بھی بہترین لڑکے ملیں گے، چہرے پر زخم کا نشان ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔“

بیا ہینڈیس نے ڈیلی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں کلب میں عامر خان اور اس کے بھائی کے ساتھ پارٹی میں تھی کہ لبنانی ایئرہوسٹس نے مجھے گلاس دے مارا۔ وہ میری عامر خان سے ملاقات کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتی تھی۔ اس حملے میں میری آنکھ بھی ضائع ہو سکتی تھی جو خوش قسمتی سے بچ گئی تاہم اس واقعے نے میری زندگی تباہ کر دی ہے۔ اب میں زندگی بھر کبھی کلب نہیں جا سکوں گی اور میری آنکھ پر اس زخم کا جو نشان آیا ہے اس کے لیے مجھے سرجری کروانی پڑے گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس