چین نے بھارت کے خلاف طبل جنگ بجادیا، سب سے بڑی خبر آگئی

چین نے بھارت کے خلاف طبل جنگ بجادیا، سب سے بڑی خبر آگئی
چین نے بھارت کے خلاف طبل جنگ بجادیا، سب سے بڑی خبر آگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈوکلام کے علاقے میں بھارتی فوج کی دراندازی کے بعد چین اور بھارت کے تعلقات میں درآنے والی کشیدگی اپنی انتہاءکو پہنچ گئی ہے اور چین نے بھارت کو متعدد بار اپنی فوج واپس نکال لینے کی تنبیہ کرنے کے بعد اب طبل جنگ بجا دیا ہے۔ یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کے حکومتی اخبارچائنہ ڈیلی نے اپنے ادارئیے میں لکھا ہے کہ ”بھارت کو کئی بار وارننگ دیئے جانے کے بعد اب اس کے خلاف جنگ کے لیے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ گھڑی ٹک ٹک کر رہی ہے اور اگر اب بھی بھارت ڈوکلام سے فوج واپس نہیں نکالتا تو یہ تنازعہ ایشیاءکی ان دوبڑی طاقتوں کے درمیان ناگزیر تصام پر منتج ہو گا۔“

امریکہ کے سب سے بڑے دشمن کے ہاتھ چھوٹے ایٹمی ہتھیار لگ گئے، سب سے سنگین خطرہ پیداہوگیا

رپورٹ کے مطابق ڈوکلام کا علاقہ چین اور بھوٹان کے درمیان متنازعہ ہے لیکن چونکہ بھوٹان بھارت کے بہت قریب ہے چنانچہ اس کی حمایت میں بھارت نے اس وقت اپنی فوج اس علاقے میں داخل کر دی، جب چینی فوج وہاں ایک سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔ بھارتی فوج نے دراندازی کرکے سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا۔ چین کی بارہا تنبیہ کے باوجود لگتا ہے کہ بھارت فوج واپس بلانے کے موڈ میں نہیں۔ گزشتہ روز بھارتی وزیردفاع ارون جیٹلی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”بھارت نے چین کے ساتھ 1962ءکی جنگ سے بہت سبق سیکھے ہیں اور اب کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، خواہ یہ مشرقی بارڈر پر ہو یا مغربی بارڈر پر۔ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ ہمارے بہادر فوجی ملک کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔“واضح رہے کہ بھارت نے 1962ءکی جنگ میں چین کے ہاتھوں بری طرح شکست کھائی تھی۔

مزید : بین الاقوامی