قیامت قریب آگئی؟ وہ علاقہ جہاں آسمان میں سوراخ ہوگیا، ہر طرف افراتفری پھیل گئی

قیامت قریب آگئی؟ وہ علاقہ جہاں آسمان میں سوراخ ہوگیا، ہر طرف افراتفری پھیل ...
قیامت قریب آگئی؟ وہ علاقہ جہاں آسمان میں سوراخ ہوگیا، ہر طرف افراتفری پھیل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے اوپر آسمان میں گزشتہ روز ایک ایسا عجیب و غریب فطری مظہر دیکھنے میں آیا جس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور اکثر کا کہنا ہے کہ اب قیامت قریب آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہیلسنکی کے اوپر آسمان میں اچانک ایسا دائرہ سا بن گیا جو بظاہر یوں لگا جیسے آسمان میں سوراخ ہو گیا ہو۔ اس عجیب فطری عمل کی تصاویرجب انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئیں تو ایک بھونچال آ گیا۔

’21 اگست کو ہزاروں سال پہلے کی گئی یہ خوفناک پیشنگوئی پوری ہوجائے گی اور دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر، دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے ’آسمان میں سوراخ‘کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”قیامت قریب آ گئی ہے۔“ اس کے جواب میں اکثر لوگوں نے اس کی تائید کی۔ تاہم بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ آسمان میں یہ دائرہ خلائی مخلوق کی اڑن طشتری گزرنے کے باعث بنا ہے، جو ممکنہ طور پر ہماری زمین پر آئی یا واپس گئی ہیں۔


دوسری طرف ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ”جب بادلوں میں موجود پانی کا درجہ حرارت نقطہ¿ انجماد سے نیچے جاتا ہے اور Ice Nucleationنامی اجزاءنہ ہونے کے باعث پانی کا کچھ حصہ پھر بھی برف نہیں بنتا، تب ڈومینو ایفیکٹ (Domino effect) وقوع پذیر ہوتا ہے اور اس طرح کا دائرہ بن جاتا ہے جسے ”فال سٹریک ہول“ (Fallstreak Hole) کہتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -