وزیر اعلی پنجاب کا لالہ موسی میں 12سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب

وزیر اعلی پنجاب کا لالہ موسی میں 12سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، ڈی ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے لالہ موسی میں نوازشریف کے قافلے کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 12سالہ حامد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کانوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی اوگجرات سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کے لواحقین کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے گا اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : لاہور