سابق وزیر اعظم پہلوانوں کے شہر میں، ، مقوی خوراک تیار ، حویلی دلہن کی طرح سجا دی گئی

سابق وزیر اعظم پہلوانوں کے شہر میں، ، مقوی خوراک تیار ، حویلی دلہن کی طرح سجا ...
سابق وزیر اعظم پہلوانوں کے شہر میں، ، مقوی خوراک تیار ، حویلی دلہن کی طرح سجا دی گئی

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے ،جہاں وہ رات قیام کریں گے جبکہ ان کی قیام گاہ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا اور ان کے لئے مقوی کھابے تیار کر لئے گئے ہیں۔

ریلی میں شامل سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے حامد نامی بچہ جاں بحق ،ماں کی انصاف کی اپیل

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں جہاں ان کا بھرپور اور تاریخی استقبال کیا جا ئے گا جبکہ وہ آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے ، سابق وزیر اعظم کے قیام کے لئے خرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی کوخوبصورتی سے سجادیاگیاہے جبکہ نواز شریف کی خوش خوراکی کو مدنظر رکھتے ہوئے عشائیے میں دال گوشت،آلو گوشت، پائے، مٹن قورمہ، چڑے، بٹیر اور اور دیگر ڈشز تیارکر لی گئیں ہیں اور سابق وزیر کے قیام کے لئے مختص کمرے میں بادام پستے،چاکلیٹ اورکتابیں رکھ دی گئیں۔

مزید : گوجرانوالہ