عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مستردکر دیا،سابق وزیر اعظم ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں:عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈمسترد کر دیا،نواز شریف پر اب فرد جرم لگنے جا رہی ہے،سابق وزیراعظم ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں۔
نجی نیوز چینل دنیا نیو ز نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،ان کو نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے ،آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو نواز شریف کی چوری کایقین ہو گیا ہے،نواز شریف اپنی بے گناہی کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس اس بات پر بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے عدلیہ مخالف بیا ن کی شدید مذمت کی گئی ہے۔