عیدالاضحی کی آمد سے پہلے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں کو ایسی چیز دینے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانی کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے

عیدالاضحی کی آمد سے پہلے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں کو ایسی چیز دینے کا ...
عیدالاضحی کی آمد سے پہلے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں کو ایسی چیز دینے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانی کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) وطن عزیز میں نجانے کب وہ مبارک وقت آئے گا کہ جب رمضان المبارک یا عیدین جیسے مواقع پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ ملا کرے گا۔ فی الحال تو یہ خوشخبری صرف متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لئے ہے، جہاں وزارت اقتصادیات نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران اشیائے خورونوش پر 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق العین میں یہ ڈسکاﺅنٹ چاول، کوکنگ آئل، دودھ اور جوس جیسی اشیاءکیلئے دستیاب ہوگا۔ گوشت کی قیمت میں ڈسکاﺅنٹ 30 فیصد ہوگا جبکہ پھلوں پر 10 فیصد ڈسکاﺅنٹ ملے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رعایتی نرخوں کا مقصد عوام کو عید کی چھٹیوں کے دوران غذائی اشیاءسستے داموں فراہم کرنا ہے تا کہ ہر کوئی بآسانی اس مبارک موقع سے لطف اندوز ہو سکے۔

مزید : عرب دنیا