’رات کے 12 بجے یہ انگوٹھی شیطان نے مجھے خود پیش کی‘ نوجوان لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انٹرنیٹ پر نیلامی پر لگادی، لیکن ساتھ ہی وجہ ایسی لکھی کہ پڑھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

’رات کے 12 بجے یہ انگوٹھی شیطان نے مجھے خود پیش کی‘ نوجوان لڑکی نے اپنی منگنی ...
’رات کے 12 بجے یہ انگوٹھی شیطان نے مجھے خود پیش کی‘ نوجوان لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انٹرنیٹ پر نیلامی پر لگادی، لیکن ساتھ ہی وجہ ایسی لکھی کہ پڑھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی فروخت کے لئے ایک ویب سائٹ پر پیش کر دی اور ساتھ وجہ ایسی بتائی کہ پڑھنے والے جہاں دکھی ہوئے تو وہیں لڑکی کی حس مزاح کی تعریف کئے بغیر بھی نہ رہ سکے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اپنی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی اس لئے بیچنا چاہ رہی ہے کہ اس کے بد کردار منگیتر نے ایک اور لڑکی سے ناجائز تعلقات استور کر کے اسے حاملہ کردیا ہے۔

ایک رات، ایک نوجوان اور 6لڑکیاں۔۔۔ ایسا کام ہوگیا کہ کسی مرد کو یقین آئے نہ عورت کو
لڑکی نے انگوٹھی کی فروخت کیلئے دئیے گئے اشتہار میں لکھا ہے ”یہ انگوٹھی رات کے 12 بجے خود شیطان نے مجھے پیش کی تھی۔ یہ خوبصورت انگوٹھی اس کی ہوس کا اظہار کرتی ہے۔ وہ عمر بھر میرے ساتھ بھی رہنا چاہتا تھا اور مجھے دھوکا بھی دینا چاہتا تھا۔ بدقسمتی سے میں اس کے دھوکے میں آگئی۔ اس بدبخت نے میرا منگیتر ہونے کے باوجود ایک 18 سالہ لڑکی کو حاملہ کردیا ہے۔ اب میں مزید اس کے ساتھ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اب میرے پاس اس انگوٹھی کو بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کیونکہ یہ میرے پاس رہی تو ہمیشہ مجھے اس شیطان کی یاد دلاتی رہے گی۔ میں اسے 1500ڈالر (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کرنا چاہتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -