ایک بازو سے محروم اس نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ پر اپنے بارے میں ایک بات ایسی لکھ دی کہ تعلق قائم کرنے کے خواہشمند مردوں کی قطاریں لگ گئیں، ایسا کیا لکھا؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

ایک بازو سے محروم اس نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ پر اپنے بارے میں ایک بات ایسی لکھ ...

سان ڈیاگو(نیوز ڈیسک) اچھا بھلا انسان جب کسی معذوری کا شکار ہو جائے دل کا مرجھا جانا فطری بات ہے۔ ایک حادثے میں اپنا دایاں بازو گنوا بیٹھنے والی برطانوی لڑکی لارین بھی کچھ عرصے سے بجھی بجھی سی تھیں لیکن گزشتہ روز اچانک ان کے جی میں نجانے کیا آئی کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹنڈر پر اپنے پروفائل میں ایک انتہائی دلچسپ بات لکھ کر انٹرنیٹ پر ہلچل برپا کر دی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو شہر سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لارین کا دایاں بازو گزشتہ سال ایک حادثے میں ضائع ہوگیا۔ لارین نے ویب سائٹ ٹنڈر پر اپنے پروفائل میں لکھا ہے ”میں ایک آرمز ڈیلر (ہتھیاروں کی تاجر) ہوں اور میں اس ویب سائٹ کی سب سے دلکش رکن ہوں۔ میرا چہرہ 9/10 ، میری پرسنالٹی 10/20 ، اور میرے بازو 1/2 ہیں۔“

59 سالہ چینی خاتون نے سرجری کروالی، 30 سال کی نظر آنے لگی لیکن وجہ اتنی شرمناک کہ اس وجہ سے آج تک کسی خاتون نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہوگی

لارن نے بعدازاں انکشاف کیا کہ وہ اپنے پروفائل میں یہ باتیں لکھتے وقت نشے میں دھت تھی جس کی وجہ سے اسے یاد نہیں کہ اس نے کیا کچھ لکھ دیا، لیکن جب اگلی صبح اس نے دیکھا تو انٹرنیٹ پر ہر کوئی اس کے پروفائل کا تذکرہ کررہا تھا۔ مردوں کی بڑی تعداد نے اس کی معذوری کے باجود دوستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جیرمی نامی ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ”میرا تو جی چاہتا ہے کہ اس لڑکی سے ابھی شادی کرلوں۔“ ایک اور انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا ”میں اس کے پروفائل کو دیکھ کر بتاسکتا ہوں کہ اس کی شخصیت بہت ہی اعلیٰ اور دلچسپ ہے۔ میں اس کا دوست بننا پسند کروں گا۔“ ایک اور شخص نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”تم نے اپنی اچھی حس مزاح سے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے ہیں، اور میرا دل بھی جیت لیا ہے۔ اچھی لڑکی، مجھے اپنا دوست بنالو!“

مزید : ڈیلی بائیٹس