ریلی میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں درج

ریلی میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات میں ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کا مقدمہ لالہ موسیٰ کے تھانے میں درج کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 12سالہ بچے حامد کا مقدمہ لالہ موسیٰ تھانے میں اس کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ،مقدمہ سیاہ رنگ کی پراڈو کے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف درج کیا گیاہے جبکہ مقدمے کے متن میں نوازشریف کے پروٹوکول کی گاڑی کا ذکر نہیں ہے ۔دوسری جانب موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہناہے کہ بچے کی موت پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر کے باعث ہوئی جبکہ پروٹوکول میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی ،اگر بچے کو وقت پر ہسپتال پہنچایا جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی ۔

مزید : قومی