ماوری میمن کی ریلی سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین رہنماوں کے جوش و جذبے کو بھول جائیں گے

ماوری میمن کی ریلی سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ پی ٹی آئی کے جلسوں ...
ماوری میمن کی ریلی سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین رہنماوں کے جوش و جذبے کو بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر لاہور کی جانب رواں دواں ہیں ان کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)کے متوالے اور قائدین بھی ہیں ، متوالوں کا جوش اور جذبے دیکھ کر قائد بھی ان کے ہمراہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، ایسے میں لیگی رہنماءماروی میمن جو کہ قافلے کے ساتھ ساتھ ہیں خاصی پرجوش ہیں، گذشتہ روز جہلم میں کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر وہ گاڑی کی چھت پر سوار ہوئیں مگر آج گجرات میں لیگی متوالوں کو جوش جذبہ دیکھ کر وہ گاڑی کی چھت پر سوار ہوگئیں انہوں نے ریلی کے شرکاءپر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اورنعرے لگواتی رہیں۔

ویڈیو دیکھیں:


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ جب گجرات میں داخل ہوا تو ہزاروں کی تعداد میں لیگی متوالے سابق وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، اپنی توقع سے زیادہ عوام دیکھ کر لیگی رہنماءپرجوش ہوگئے اور خود عوام میں گھل مل گئے مرد قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی خاتون رہنماءماروی میمن سے بھی رہا نہ گیا وہ بھی گاڑی کی چھت پر سوار ہوگئیں اور نعرے لگوانا شروع کردئیے.

انہوں نے پھولوں کی پتیاں ریلی کے شرکاءپر نچھاور کیں اسی پر انہوں نے اکتفا نہیں کیا بلکہ مارودی میمن نے مسلم لیگ(ن) انتخابی نشان شیرکا ”بھالو“ شرکاءکی جانب پھینک دیا ، وہ وکٹری کانشان بناتی رہیں اور ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیتی رہیں، شرکاءماروی میمن کے جذبے کو دیکھ کر خاصے پرجو ش ہوئے جبکہ میڈیا چینل نے بھی ماروی میمن کوخوب کوریج دی۔

مزید :

گجرات -