نوازشریف کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال،میں آج آپ کا مرید اور ممنون ہو گیا ہوں :سابق وزیراعظم کا عوام سے خطاب

نوازشریف کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال،میں آج آپ کا مرید اور ممنون ہو گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ چکاہے جہاں عوام کے سمندر نے ان کا استقبال کیا جسے دیکھ کر نوازشریف سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے سٹیج پر چڑھتے ہی اعلان کر دیا کہ ’میں آج آپ کا مرید اور ممنو ن ہو گیا ہوں ،جس طرح آپ نے آج نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاہے ‘۔
گوجرانوالہ میں جلسے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ کل یہ عوام نوازشریف کو پھر سے وزیراعظم بنا دیں گے ،لیکن میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے ،انہو ںنے کہا کہ آج مجھے بہت پیار دیا گیاہے ،میں پہلے بھی کئی دفعہ یہاں آیا ہوں لیکن اتنا پیار کبھی نہیں ،آج کے استقبال کی مثال نہیں ملتی ۔

مزید :

قومی -