یہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں ،نواز شریف کی ریلی کا کو ئی بھی منظقی نتیجہ نہیں نکلے گا:شاہ محمود قریشی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک لاکھ لوگ بھی اکھٹے کر لیں،ان کی ریلی سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو گا ،یہ لو گ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی ریلی کا کوئی بھی منظقی نتیجہ نہیں نکلے گا ،چاہے وہ ایک لاکھ لوگ ہی لے کر آجائیں ،یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، یہ لوگوں کو بتا نا چاہتے ہیں کہ ہمارے مینڈیٹ کی توہین ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پوری مشینری اس ریلی کو کامیاب بنانے میں لگی ہوئی ہے۔
ماوری میمن کی ریلی سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر آپ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین رہنماوں کے جوش و جذبے کو بھول جائیں گے
پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ینگ ڈاکٹر سے مذاکرات کرنے کی بجائے ریلی کو کامیاب بنانے میں لگے ہوئے ہیں،آج الائیڈ ہسپتال میں اس ہڑتال کی وجہ سے 9لوگ زندگی کی بازی ہار گئے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ریلی میں سرکاری وسائل استعمال نہ کیے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا،الیکشن مہم ان کا حق ہے لیکن اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے،یہ نریندر مودی کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چینوٹ میں ہونےوالے جلسے کے اعلان کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ بلاول بیٹا آپ نے سیاست کرنی ہے تواپنے بل بوتے پرکرو،چنیوٹ جلسے میں ایک طرف راجہ پرویزاشرف اوردوسری طرف گیلانی ہونگے،کیا بلاول راجہ پرویزاشریف،گیلانی کی موجودگی میں کرپشن کیخلاف بات کرینگے؟
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 47رکنی کابینہ کے بارے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 45دن کا وزیراعظم47 وزرا نہیں بناتا،پہلے ہی کہا تھا یہ10 ماہ کیلیے ہونگے۔