گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ کیلئے نوازشریف کا بڑا اعلان

گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ کیلئے نوازشریف کا ...
گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ کیلئے نوازشریف کا بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے واقعہ پر افسوس کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ  میں خود ان کے گھر جاﺅں گا،اور زندگی بھر ان کے خاندان کی جتنی مدد ہوسکے گی وہ کرو ں گا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جدوجہد کا پہلا شہید ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں آج صبح ریلی میں شامل گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ حامد دم توڑ گیا تھا جس کے باعث اس کے اہل خانہ لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ بچے کے والد صدمہ برداشت نہیں کر پائے اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔والد ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ماں بھی شدید صدمے سے دوچار ہے اور انصاف کی اپیل کر رہی ہے۔نوازشریف نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ان کے گھر جاﺅں گا،اور زندگی بھر ان کے خاندان کی جتنی مدد ہوسکے گی وہ کرو ں گا۔بچے کا مقدمہ لالہ موسیٰ میں چچا کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے۔

مزید :

قومی -