آرمی چیف کا اہلیہ کے ہمراہ شہید میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ :آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا اہلیہ کے ہمراہ شہید میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ :آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا اہلیہ کے ہمراہ شہید میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے،ہم امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپر دیر میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر گئے اور ان سے اظہار تعزیز کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہم امن ، قانون کی حکمرانی بحال کریں گے چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ۔کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں