پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 345.53پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 345.53پوائنٹس ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 345.53پوائنٹس کی کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 345.53 پوائنٹس کی کمی سے 45288.49 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 56 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار 757 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 30 کروڑ 32 لاکھ 97 ہزار 710 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 14 لاکھ 62 ہزار 610 حصص کی مندی رہی۔

پاکستان کی روشنیاں ، امن اور ترقی کے دشمنوں نے میرے خلاف سازش کی،20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توقیر کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 345.53 پوائنٹس کی کمی سے 45288.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 240.42 پوائنٹس کی مندی سے 23347.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 192.99 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 795.75 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

مزید : بزنس