چین مین ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک ،13زخمی

چین مین ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک ،13زخمی
چین مین ٹریفک حادثے میں 36افراد ہلاک ،13زخمی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے صوبے شین زی میں ٹریفک حادثے میں36 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سیچوان سے ہنان جانے والے مسافر کوچ ٹنل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس پہلو پر بھی غو رکر رہے ہیں جائے وقوع پر کوئی اور گاڑی بھی ہوگی جو حادثے کا سبب بنی۔حادثے کے بعد ایکسپریس وے کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی