نواز شریف کی گجرانوالہ آمد پر ن لیگی متوالہ گاڑی کے آگے ڈالرز لٹاتا رہا ،مقامی قائدین کو روکنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑ ا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نواز شریف کی گجرانوالہ آمد پر ن لیگی متوالہ گاڑی کے آگے ڈالرز لٹاتا رہا ...
نواز شریف کی گجرانوالہ آمد پر ن لیگی متوالہ گاڑی کے آگے ڈالرز لٹاتا رہا ،مقامی قائدین کو روکنے کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑ ا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

گجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گجرانوالہ میں پر جوش خطاب اس بات کی عکاسی تھی کہ وہ اپنے بھر پور استقبال پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تو دوسری طرف اہلیان گجرانوالہ نے بھی نواز شریف کو ’’محبت ‘‘ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،اس سے قبل نون لیگ کا ایک متوالہ  مقامی قائدین کے منع کرنے کے باوجود  نواز شریف کی گجرانوالہ آمد پر ان کی گاڑی کے آگے ڈالر لٹاتا رہا جس سے قافلے کی رفتار سست اور سیکیورٹی الرٹ ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف ’’مشن جی ٹی روڈ ‘‘ کے تیسرے روز جب سابق وزیر اعظم گجرانوالہ پہنچے تو نون لیگی کارکنوں کی خوشی دیدنی تھی ،نعروں ،ترانوں اور نغموں کی گونج میں بھنگڑے ڈالتے اور  فلک شگاف نعروں کی گونج میں اپنے قائد کا استقبال کرنے والے لیگی کارکن اس موقع پر اپنے کسی مقامی لیڈر کی بات سننے کے لئے بھی تیار نہیں تھے اور اپنی ہی دھن میں نواز شریف کا استقبال کرتے دکھائی دیئے ۔گجرانوالہ میں نواز شریف کا ایک ایسا پر جوش  متوالہ بھی قافلے  میں شامل تھا جو اپنے قائد کی گاڑی کے سامنے نعرے  لگاتا اور بھنگڑے ڈالتا رہا بلکہ مقامی قائدین اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے منع کرنے کے باوجود ڈالرز لٹاتا رہا ،اس ’’متوالے ‘‘ کے ڈالرز لٹانے سے قافلے کی رفتار اور سیکیورٹی امور میں بھی خلل پڑا تو مقامی قائدین سپیکر پر  اسے ڈالرز لٹانے سے منع کرتے رہے کیونکہ فضا میں پھینکے ڈالروں کو اچکنے کے لئے لوگ قافلے کے آگے دھکم پیل اور ہجوم جمع ہونے سے کئی بار قافلہ روکنا پڑا ۔  

مزید : گوجرانوالہ