سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان ...
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور شہر بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی جگہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

 پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئےایس ایس پی رائے اعجاز  کا کہنا تھا کہ  روٹ پلان کے مطابق امامیہ کالونی پھاٹک ، برکت ٹاؤن پلی ، شاہدرہ ریلوے اسٹیشن، شاہدرہ چوک ، راوی ٹول پلازہ، نیازی شہید چوک ، ٹمبر مارکیٹ چوک، آزادی فلائی اوور ، یو ٹرن پیر مکی اور دربار داتا صاحب تک ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے روٹ کو 11سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،  ہر سیکٹرکی نگرانی ایک ڈی ایس پی کریگا۔ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے4ایس پیز،20ڈی ایس پیز،70انسپکٹرز سمیت02 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ8ٹریفک سکواڈز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جو رش والی جگہوں پر فوری پہنچ کر ٹریفک کو کلیر کروائیں گے۔گاڑی خراب ہونے کی صورت میں فوری ٹریفک کلیئر کروانے کیلئے 5بریک ڈاؤنزاور18فوک لفٹرزسے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ موسمی حالات کے پیش نظرشہریوں کی سہولت اور فوری طبی ا مداد کیلئے6عارضی میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔ایک کنڑول روم سیف سٹی اتھارٹی میں جبکہ مانیٹرنگ روم قربان لائنز میں قائم کیا جائیگا۔ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے پیغامات نشر کئے جاتے رہیں گے۔شہری متبادل راستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید : لاہور