مصر میں ریل گاڑیوں میں تصادم36افراد ہلاک،100سے زائد زخمی
اسکندریہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں2ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں36افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک فاتح ہیرو کی طرح اسلام آباد کو چھوڑا ٗامریکی اخبار
خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ کے مغربی قصبے خورشید میں 2ٹرینوں کے مابین تصادم ہوا ہے جس کی وجہ سے ابتدائی طورپر36افراد ہلاک جبکہ100سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان ٹرینوں میں سے ایک قاہرہ سے جبکہ دوسری پورٹ سعید کے شہر سے آ رہی تھی۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں زخمی کیچڑ میں لت پت جائے حادثہ پر پڑے رہے۔