فرنیچر بنانے والی معروف کمپنی کی بھارت آمد

فرنیچر بنانے والی معروف کمپنی کی بھارت آمد
فرنیچر بنانے والی معروف کمپنی کی بھارت آمد

  

نئی دہلی (صباح نیوز)فرنیچر بنانے والی سوئیڈش کمپنی آئیکیا نے بھارت میں اپنا پہلا قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرنیچر بنانے والی سوئٹزر لینڈ کی مشہور کمپنی کروڑوں کی سرمایا کاری کے ساتھ بھارت آئی ہے ، اپنا پہلا سٹور کھولنے میں اسے 12 سال کا عرصہ لگا۔یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جہاں کی اوسط سالانہ تنخواہ2ہزار ڈالر ہے۔بھارت میں کمپنی کی چیف ایگزیکٹو بھارتیوں کا کمپنی کھلنے پر مثبت رد عمل دیکھ کر بہت خوش ہوئیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار بھارتیوں کے گھر کا سروے کیا جس میں یہ پتا لگایا کہ وہ کیسے رہتے ہیں ، کیا کھاتے ہیں ، کیا پسند کرتے ہیں ، ان کے معیار اور پسند کے مطابق ہک نے اپنی پروڈکٹس کو ڈھالا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں اس وقت 50 لوگ کام کرتے ہیں جن میں سے90 فیصد کا تعلق بھارت سے ہے، ان میں سے 50 فیصد ملازمین خواتین ہیں۔انہوں نے اگلے سال تک بھارت کے مزید شہروں میں کمپنی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست تلنگانہ کی آئی ٹی وزیر کا کہنا ہے کہ 20 سال سے اسی کمپنی کا فرنیچر استعمال کر رہی ہیں۔یہ ایک گلوبل برینڈ ہے جس نے مقامی سطح پر کام شروع کیا ہے۔ مقامی بڑھئی، فنکااورخواتین حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں جو خوشی محسوس کر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسٹور میں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں کیونکہ جب کسٹمر آئے گا تو اسے فرنیچر دیکھنے سے اتنی فرصت نہیں ملے گی کہ وہ ذرا سستا لے۔ہاں صارفین کے لئے ایک کیفے کھولا گیا جہاں کھانے کیلئے لگانے کیلئے گوشت کے علاوہ تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔

مزید : بین الاقوامی