متوقع خاتون اول بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوبارہ گھر بسا لیا، تقریب کہاں ہوئی اور دلہن کون ہے؟ سب کچھ پتہ چل گیا

متوقع خاتون اول بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوبارہ گھر بسا ...
متوقع خاتون اول بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بھی دوبارہ گھر بسا لیا، تقریب کہاں ہوئی اور دلہن کون ہے؟ سب کچھ پتہ چل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند اور ”راہ  سلوک“ کے مسافر خاور مانیکا نے دوسری بار اپنا گھر بساتے ہوئے  نکاح کرلیاہے ، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سےلاہور میں سرانجام پائی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔

نکاح کی تقریب میں شریک خاور مانیکا کے دوست لطیف خان نے  نکاح کی تصدیق کردی ۔

نجی ٹی وی چینل    کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے دوبارہ گھر بسالیا ۔ خاور مانیکا کےسمیرا آغا سے  نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی جس میں خاور مانیکا کے بچوں اور انتہائی قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔خاور مانیکا کانکاح حافظ محمد حسین نے پڑھایا ۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے عمران خان سے نکا ح کی خبروں پر جب نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر کی جانب سے خاور مانیکا سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو طلاق کیوں دی ؟ تو انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سلوک کی راہ پر چلتے ہوئے اب اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کو بیوی کی ضرورت نہیں رہی اور اب اس موقف کے برعکس انہوں نے نکاح کرکے اپنے موقف کی خود ہی تردید کردی ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس