کیکی چیلنج کی ویڈیو کیوں بنائی؟بھارتی شہریوں کو بطور سزا3 دن سٹیشن صاف کرنے کاحکم

کیکی چیلنج کی ویڈیو کیوں بنائی؟بھارتی شہریوں کو بطور سزا3 دن سٹیشن صاف کرنے ...
کیکی چیلنج کی ویڈیو کیوں بنائی؟بھارتی شہریوں کو بطور سزا3 دن سٹیشن صاف کرنے کاحکم

  

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مغربی شہر ممبئی کے تین افراد کیکی ،کیکی چیلنج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سزا کے طور پر 3دن تک ایک ریلوے سٹیشن کو صاف کریں گے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ایک مجسٹریٹ نے ان کی سزا کا فیصلہ کیا۔ان کی ویڈیو کی شبیہہ یہ بتاتی ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں لوگ کس طرح کیکی کیکی چیلنج پر پرفارم کر رہے ہیں۔کیکی چیلنج کو ان مائی فیلنگز چیلنج کا نام بھی دیا جا رہا ہے جس میں کینیڈین گلوکار ڈریک کے نئے سپر ہٹ گانے ان مائی فیلنگز پر چلتی گاڑی سے اتر کر سڑک پر گاڑی کے ساتھ چلتے چلتے ڈانس کرنا ہوتا ہے۔بہت سے صارفین اس چیلنج کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں لیکن اس دوران کئی حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ انڈیا سمیت کئی ممالک نے اس رحجان کے حوالے سے تنبیہ بھی جاری کی ہے

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی