کراچیِ ,دوست کے گھر گئی نوجوان لڑکی اغوا

کراچیِ ,دوست کے گھر گئی نوجوان لڑکی اغوا
کراچیِ ,دوست کے گھر گئی نوجوان لڑکی اغوا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمشاءنامی لڑکی گھر میں اپنی دوست مصباح کے گھر جانے کا بتا کر نکلی تھی لیکن 6روز گرنے کے بعد بھی گھر نہ آئی ہے ،مصباح نے رمشاءکے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے.

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس کی رہائشی رمشاء5اگست کو اپنی دوست مصباح کے گھر جانے کاکہہ کر گھر سے نکلی تھی لیکن اب تک واپس نہ آئی ہے جب اس بارے میں مصباح سے پوچھا گیا تو اس نے پہلے تو کہا کہ وہ میرے گھر نہیں آئی ویسے وہ واپس آجائے گی لیکن بعدازاں بالکل لاعلمی کا اظہار کر دیا ۔رمشاءکا والد بچی کیتلاش میں مدد حاصل کر نے کے لیے تھانے پہنچ گیا ۔

مزید : جرم و انصاف