پنجابی فلموں کے عروج کیلئے مشترکہ محنت درکار ہے:سلمیٰ چوہدری

پنجابی فلموں کے عروج کیلئے مشترکہ محنت درکار ہے:سلمیٰ چوہدری

لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ سلمیٰ چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔ سلمیٰ چوہدری نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتی ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کلچر