گلوکارہ زیب بنگش کی امریکہ میں مقیم نوجوان سے شادی

گلوکارہ زیب بنگش کی امریکہ میں مقیم نوجوان سے شادی

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ زیب بنگش نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے الے نوجوان سے باقاعدہ طور پر شادی کر لی۔ زیب بنگش جنہوں نے گزشتہ سال امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان سے سکائپ کے ذریعے نکاح کیا تھا نے اب باقاعدہ شادی کرلی ہے۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر فہد حسین کے ساتھ شادی کی تصویریں شیئر کیں جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید : کلچر