سارہ خانمختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کاشکار

سارہ خانمختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامناسب اورمختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے ان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا ۔آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں‘‘، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں،آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘دوسری جانب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔
یاد رہے کہ سارہ خان اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

مزید :

کلچر -