بریڈپٹ کا انجلینا کے چائلڈ سپورٹ نہ کرنے کا دعوی رد

بریڈپٹ کا انجلینا کے چائلڈ سپورٹ نہ کرنے کا دعوی رد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(یواین پی) امریکی مشہور اداکار بریڈ پٹ نے اپنی سا بق بیوی ادا کا رہ اینجلینا جولی کے اس دعوے کو رد کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کی مد میں واجب الادا رقم دینے میں ناکام رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطا بق ادا کا ر بریڈ پٹ کے وکلا نے انجلینا جولی کے چائلڈ سپورٹ کے حوالے سے دعوے کو میڈیا کوریج حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ بریڈ پٹ کے وکلا نے کہا کہ اداکار نے 13 لاکھ ڈالر سے زائد اخراجات ادا کیے اور اینجیلنا جولی کو گھرخریدنے میں مدد کے لیے 80 لاکھ ڈالر قرض دیا۔اس سے قبل منگل کو اینجلینا جولی کے وکیل نے کہا تھا کہ 2016 میں جب سے انھوں نے طلاق کے لیے رجوع کیا ہے بریڈ پٹ نے بچوں کے لیے کوئی معنی خیز مدد رقم ادا نہیں کی۔خیال رہے کہ دونوں اسٹار شخصیات 2005 سے ایک ساتھ رہ رہیں تھیں اور 2014 میں انھوں نے شادی کی تھی۔یہ بریڈ پٹ کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل انھوں نے اداکارہ جینفر انیسٹن سے شادی کی تھی جبکہ اینجلینا جولی کی یہ تیسری شادی تھی۔ اداکار بلی باب تھورنٹن اور جونی لی ملر ان کے سابق شوہر ہیں۔
اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے برینجیلا کا نام دیا گیا۔

مزید :

کلچر -