آج کل لوگ اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں پسند کرتے ہیں: شردھا کپور

آج کل لوگ اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں پسند کرتے ہیں: شردھا کپور

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ آج کل لوگ سٹارز کی بجائے اچھی کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں سمجھتی کہ لوگ سٹارز کو دیکھنے کے لئے سنیما گھروں کا رخ کرتے ہیں بلکہ وہ اچھی کہانیوں کے لئے سینما گھروں میں جاتے ہیں۔ان کی نئی ہارر فلم’’ستری‘‘ کے حوالے سے سوال کے جواب میں شردھاکا کہنا تھا کہ ہر فلم ہی رسک پر مبنی ہوتی ہے کیونکہ آپ کے لئے یہ طے کرنا بہت مشکل ہے کہ شائقین کو کیسی فلمیں پسند ہیں۔

فلم31اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر