نوجوان کے اغوا کا الزام جھوٹا،عدالت جاؤں گی،مدیحہ شاہ

نوجوان کے اغوا کا الزام جھوٹا،عدالت جاؤں گی،مدیحہ شاہ

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ 22سالہ نوجوان کے اغوا کے حوالے سے میرے اوپر لگائے جانے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں میں اس حوالے سے عدالت میں جاؤں گی۔میں نے کسی لڑکے کو نہ تو اغوا کیا ہے اور نہ ہی اس کی مرضی کے خلاف کوئی کام کیا ہے ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ اس نوجوان کے گھر والے مجھے بے مقصد پھنسانا چاہتے ہیں مجھے بلیک میل کرکے وہ مجھ سے پیسہ لینا کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر